یہ سورت بڑی بابرکت ہے اس کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چند ارشادات حسب ذیل ہیں
حدیث نمبر1 بہیقی
نے شعب الایمان میں ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا ہے کہ جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑھنے گا اسے کبھی
فاقہ نہ ہوگا
حدیث نمبر 2 حضرت
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا ارشاد گرامی ہے جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑے گا اسے کبھی فاقہ نہ ہوگا ابن
مسعود اپنی بچیوں کو ہر رات میں اس سورت کو پڑھنے کا حکم دیتے تھے
حدیث نمبر 3 حضرت
ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ مرض الموت میں مبتلا تھے حضرت عثمان ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے
اور ان سے فرمانے لگے کہ اگر میں تمہیں خزانہ سے کچھ عطا کر دو تو کیا ہے انہوں نے
فرمایا اس کی کوئی ضرورت نہیں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کے تمہاری
بچیوں کے کام آئے گا حضرت ابن مسعود نے کہا کہ تم میری بچیوں کے متعلق فقروفاقہ سے
ڈرتے ہو میں نے ان کو حکم دیا کہ رات سورۃ الواقعہ پڑھا کریں میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو آدمی ہر رات سورہ واقعہ پڑے گا وہ کبھی
فقروفاقہ میں مبتلا نہیں ہوگا
حدیث نمبر 4 حضرت
ابن مردویہ نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا یہ ارشاد گرامی نقل کیا کہ سورۃالواقعہ تونگری کی صورت ہے لہذا اسے پڑھو
اور اپنی اولاد کو سکھاؤ اور اور حضرت انس سے مرفوعاً روایت ہے کہ اپنی عورتوں کو
سورۃ الواقعہ سکھاؤ کہ یہ تونگری اور مالداری کی صورت ہے
جو شخص اسے روزانہ
41 بار پڑھے اس کی روزی فراخ ہوجائے گی اور ایک سال تک یہ عمل جاری رکھیں گے کیونکہ
اسے روزانہ پڑھنے والا غنی ہو جاتا ہے اور کبھی فاقہ کا شکار نہیں ہوتا اگر اس
سورت کو قبرستان میں جاکر اپنے مرحوم کی قبر کے سرہانے کی طرف بیٹھ کر اسے پڑھا
جائے اور اس کے بعد اس مرحوم کی بخشش اور نجات کی دعا کی جائے تو انشاءاللہ وہ
عذاب قبر سے نجات پائے گا مگر اس عمل کو چالیس روز تک مسلسل کرنا چاہیے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں