سورہ حشر قرآن پاک کی وہ سورت ہے جس میں اللہ تعالی کے نام کثرت سے بیان ہوئے ہیں ۔ یہ صورت اپنے فضائل کے لحاظ سے بڑی باعظمت ہے کیونکہ حاجت روائی کے لئے اس کے اثرات بہت اکسیر ہیں
اگر کسی شخص کو کوئی حاجت درپیش ہو تو وہ چار رکعت نوافل کو
اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ حشر پڑھے اور اس طرح گیارہ روز
تک عمل جاری رکھے ۔ ان شاء اللہ اس کی جائز حاجت اللہ کی رحمت سے پوری ہوگی
اس سورہ کو روزانہ ایک بار پڑھنے کا معمول بنا لینے سے
پڑھنے والے کے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں اور اگر اکتالیس روز تک روزانہ 21مرتبہ
پڑھ کر اللہ کے حضور میں کسی مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی جائے تو اللہ اس کی بخشش
فرما دے گا
جو شخص اسے روزانہ کسی خاص مقصد کی خاطر گیارہ روز تک پڑے
اس کا وہ مقصد حل ہو گا اور اگر کوئی شخص مشکل کام ہو تو اس میں آسانی پیدا ہو
جائے گی اور اس کی روزی میں فراخی بھی ہوگی
اس سورت کو اکتالیس روز تک روزانہ 41مرتبہ تلاوت انسان کو
مستجاب الدعوات بنا دیتی ہے یعنی اس کی ہر دعا قبول ہونے لگتی ہے اور اس کی دل کی
تمام مرادیں پوری ہونے لگتی ہیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں